Today's Quote

"Everything is Possible behind the Impossible"

لاہور تعلیمی بورڈ.......... چوہوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

طلبہ کی سندیں کھانے والے چوہوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ                 

طلبہ کی میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی سندیں کھانے والے چوہوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ، لاہور تعلیمی بورڈ نے ڈگری سیل میں قابض چوہوں کے خلاف آپریشن کیلئے چوہا مار کمیٹی تشکیل دے دی۔ لاہور تعلیمی بورڈ نے چوہا مار کمیٹی کو ڈگری سیل سے چوہوں کو مارنے کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔ لاہور بورڈ کی اولڈ بلڈنگ کے عملے نے سیکریٹری بورڈ سے چوہوں کے بھرمار کی شکایت کی تھی ،اس پر سیکریٹری بورڈ نے کمیٹی تشکیل دی۔ چوہوں کی وجہ سے تعلیمی ریکارڈ کو نقصان پہنچنے پر سیکریٹری کو شکایت کی گئی ۔اولڈ بلڈنگ میں طلبہ کی اسناد اور پرچوں کا ریکارڈ موجود ہوتا ہے۔ سیکرٹری لاہور بورڈ کی جانب سے تین رکنی کمیٹی بنائی ہے۔ کمیٹی میں ڈپٹی سیکریٹری منیر اکبر، اسسٹنٹ سیکریٹری مظہر زیدی، جونیئر اسٹیٹ افسر محمد عارف شامل ہیں۔ چوہا مار کمیٹی چوہوں کو مارنے کی رپورٹ سیکریٹری بورڈ کو جمع کروائے گی۔

 


No comments:

Post a Comment

Most Important

Spiritualism

Spiritualism   Spiritualism is a belief system or religious movement based on the idea that the spirits of the dead can communicate with the...